اقوام متحدہ کی وارننگ کے باوجود مسلسل میزائل تجربات کرنے پر شمالی کوریا پرمزید پابندیاں عائد کردی گئیں
اقوام متحدہ کی سلامتی میں شمالی کوریا کا نام بلیک لسٹ کردیا ہے،،جب کہ عالمی سفر پر پابندی اور اثاثے بھی منجمد کردیئے گئے ہیں،،بل کے تحت شمالی کوریا کے کوریو بینک، ،شمالی کوریا کی پیپلزآرمی کے سٹریٹیجک راکٹ فورس اور پیانگ یانگ کی جاسوسی ایجنسی کےسربراہ سمیت چودہ افراد کے عالمی سفر پر پابندی ہوگی،،شمالی کوریا پر پابندیوں کا بل امریکا نے پیش کیا تھا،،جس کو پیانگ یانگ کے واحد اتحادی چین کی حمایت بھی حاصل تھی،،اس معاملے پر واشنگٹن اور بیجنگ میں پانچ ہفتے تک مذاکرات ہوئے تھے،،سلامتی کونسل میں پیش کیے گئے بل کی حمایت تمام رکن ممالک نےمتفقہ طور پر کی،