مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی گاڑی تلے کچلا جانے والا نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا

کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے،، بھارتی فورسز نے جمعہ کے روز دو نوجوانوں کو گاڑی تلے کچلا جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا،، شہید قیصر احمد بٹ کے والدین پہلے ہی بھارتی دہشتگردی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں،، قیصر بٹ دو جوان بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا،،جس کی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں کشمیریوں نے شرکت کی تو دہشتگرد فورسز سے یہ بھی برداشت نہ ہوا اور جنازے پرآنسو گیس کی شیلنگ شروع کردی،، بھارتی فورسز کی گاڑی تلے کچلا جانے والا دوسرا نوجوان یونس شدید زخمی حالت میں زیر علاج ہے۔سرینگر کے علاقے نوہٹہ میں بھارتی فورسز کی بربریت کے خلاف ہفتہ کو مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کی گئی،، مودی سرکار کی کٹھ پتلی محبوبہ مفتی کی حکومت نے ریاست میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس معطل کردی،، حریت رہنما یاسین ملک کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ میر واعظ عمر فاروق کو قیصر بٹ کے جنازے میں شرکت سے روکنے کیلئے گھر پر نظر بند کردیا گیا