پنجاب کےمیدانی علاقوں میں جھلسا دینے والی گرمی کی شدید لہربرقرار ،
ملک بھرمیں سورج کی یلغارجاری ہے،پنجاب کےمیدانی علاقوں میں جھلسا دینے والی گرمی کی شدید لہربرقرار ہے، لاہورمیں پارہ چالیس،فیصل آباد میں اکتالیس،ملتان میں پینالیس تک پہنچ گیا ہے،جبکہ اندرون سندھ میں بھی شدید گرمی کے وارجاری ہیں،،کراچی میں پارہ پینتیس،حیدرآباد میں چالیس اورسکھرمیں اڑتالیس ریکارڈ کیاگیا۔ پنجاب کےنیم پہاڑی علاقوں،خیبرپختونخوا اورکشمیرمیں درجہ حرارت چالیس ڈگری سے زیادہ،،جبکہ اندرون سندھ ،جنوبی، وسطی پنجاب اورمشرقی بلوچستان میں درجہ حرارت پچاس ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہیگا۔۔۔