کوہاٹ میں کنویں میں گیس بھرنے سے چار افراد جاں بحق ہو گئے۔

کوہاٹ کے نواحی گاؤں سور گل میں کنویں میں موٹر کی مرمت کے دوران باپ اور تینے بیٹے دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔ دم گھٹنے سے تین افراد کی حالت غیر ہوگئی جنہیں کنویں سے نکال کرڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صاحب زادہ نجیب اللہ کے مطابق سور گل نامی شخص گھر کے اندر کنویں میں موٹر کی مرمت کررہا تھا کہ گیس کے باعث دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق شخص کو نکالنے کے لئے اس کے پانچ بیٹے اور ایک بھتیجا بھی کنویں میں اتر گئے مگر گیس کے باعث وہ بھی بے ہوش ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع پر مقامی لوگوں اور ریسکیو نے تمام افراد کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا۔