باکسنگ کے عظیم کھلاڑی محمد علی کی دوسری برسی آج منائی جا رہی ہے،

لیجنڈ باکسر محمد علی سترہ جنوری انیس سو بیالیس کو امریکہ کے شہر لوئسویل کے سیاہ فام عیسائی گھرانے میں پیدا ہوئے، ان کا نام کیسیئس مارسیلس کلے تھا، انہوں نے کم عمری میں دنیائے باکسنگ کے خطرناک ترین کھلاڑی سونی لسٹن کو شکست دیکر سب کر حیران کردیا، انیس سو پینسٹھ میں سونی لسٹن سے دوبارہ مقابلے میں انہیں ناک آؤٹ کردیا،، کیسیئس مارسیلس کلے نے انیس سو ساٹھ میں اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام محمد علی رکھ لیا، محمد علی نے تین مرتبہ باکسنگ کی دنیا کا سب سے بڑا اعزاز ورلڈ ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپئن شپ جیتا اور اولمپک میں سونے کا تمغہ اور شمالی امریکی باکسنگ کی چیمپئن شپ بھی جیتی،، محمد علی نے کل اکسٹھ مقابلے کھیلے، جن میں سے چھپن میں کامیابی حاصل کی جبکہ سینتیس مقابلوں میں حریف کھلاڑیوں کو ناک آؤٹ کردیا، وہ کہا کرتے تھے کہ "وہ باکسنگ کو نہیں بلکہ باکسنگ انہیں یاد کرے گی"محمد علی نے قبول اسلام کے بعد ساری زندگی اللہ تعالی کی وحدانیت کے پرچار میں گزاری، وہ طویل عرصہ علیل رہنے کے بعد تین جون دو ہزار سولہ کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے، مگر باکسنگ کی دنیا میں ان کا نام ہمیشہ زندہ وجاوید رہے گا ۔