مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے دوسری مدت کے لئے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا،

مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے صدارتی محل میں ہونے والی تقریب میں صدر السیسی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا،اس سے قبل مصری صدر کو اکیس توپوں کی سلامی دی گئی، جبکہ مصری فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے قومی جھنڈے کے رنگ کو آسمان میں بکھیرا۔ مارچ میں ہونے والے انتخابات میں عبدالفتاح السیسی نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی،دوسری مدت صدارت کے لیے السیسی کوستانوے فیصد ووٹ ملے تھے جبکہ ووٹرز ٹرن آؤٹ اکتالیس فیصد رہا تھا،سابق آرمی چیف اور وزیردفاع نے دوہزار تیرہ میں ملک کے پہلے منتخب صدر محمد مرسی کو برطرف کیا تھا۔۔