پنجاب یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی کا عمل مکمل کرلیا گیا۔

سپریم کورٹ کے حکم پر ڈاکٹر نیاز احمد کو پنجاب یونیورسٹی کا مستقل وائس چانسلر تعینات کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر نیاز احمد کا بطور وائس چانسلر نوٹی فیکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر نیاز احمد کو فوری طور پر بطور وائس چانسلر عہدہ سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈاکٹر نیاز کو آئندہ چار سال کے لئے وائس چانسلر تعینات کیا گیا ہے۔ اس سے قبل ڈاکٹر نیاز یو ای ٹی ٹیکسلا میں وائس چانسلر کے عہدے پر تعینات تھے۔ سپریم کورٹ کے حکم پر بنائے گئے وی سی پی یو کی سرچ کمیٹی نے ڈاکٹر نیاز احمد کی سفارش کی تھی ۔ پنجاب حکومت نے دو روز قبل ڈاکٹر نیاز کی بطور وی سی شپ تعیناتی کا فیصلہ کیا تھا۔