بغیر ویزا روس جا کر فٹبال ورلڈ کپ کے میچوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے،

برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ فٹبال کی بین الاقوامی تنظیم فیفا کی ویب سائٹ کے مطابق اگر کسی مداح کے پاس میچ کا ٹکٹ اور 'فین آئی ڈی' موجود ہو تو اسے روس جانے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں پڑے گی،،،شائقین فین آئی ڈی حاصل کرنے کے لیے اس ویب سائٹ سے رجوع کیا جا سکتا ہے
یہ ایک قسم کا شناختی کارڈ ہے جس پر آپ کا نام، تصویر اور رجسٹریشن نمبر درج ہوں گے،،، فین آئی ڈی کا پیج آپ سے ٹکٹ نمبر بھی مانگتا ہے جس کا مطلب ہے کہ آپ کو پہلے میچ کا ٹکٹ خریدنا پڑے گا،،،فین آئی ڈی کا ایک اور فائدہ یہ ہے کہ اسے دکھا کر روس کے اندر ورلڈ کپ کے لیے چلائی جانے والی خصوصی ٹرینوں پر مفت سفر کیا بھی کیا جا سکتا ہےفین آئی ڈی کا فارم آن لائن بھرا جا سکتا ہے،اس کے حصول کے مراکز میں پاکستان کا نام درج نہیں ہے،البتہ اسے ڈاک کے ذریعے بھی حاصل کیا جا سکتا ہے،فٹبال ورلڈ کپ کی ٹکٹیں قرعہ اندازی کے ذریعے بیچی جا رہی ہیں اور ان کی قیمت 105 ڈالر سے لے کر 1450 ڈالر تک ہے۔