رشید گوڈیل نے قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے کے بعد سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔

اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما رشید گوڈیل کی جانب سے آج تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان متوقع ہے۔
تحریک انصاف کے ذمہ دار ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ رشید گوڈیل آج دوپہر بنی گالہ میں پارٹی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے بعد باضابطہ طور پر پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ اس حوالے سے رشید گوڈیل سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس پر بات نہیں کی جب کہ تین ماہ قبل بھی خبریں زیرگردش تھیں کہ رشید گوڈیل تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ رشید گوڈیل کی شمولیت سے متعلق خبریں آنے پر ان کا کہنا تھا کہ وہ سیاست چھوڑ چکے ہیں اور ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں تاہم آج ان کا تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان ہے۔