اپنے چہیتوں کو کروڑوں روپے بانٹ دیئے, تین ماہ میں تنخواہیں واپس نہ کیں تو جیل بھجوا دیا جائے گا: چیف جسٹس
سپریم کورٹ میں پاکستان کڈنی اینڈ لیورٹرانسپلانٹ میں بے ضابطگیوں کے خلاف سماعت میں چیف جسٹس آف پاکستان نے پی کے ایل آئی کے سربراہ ڈاکٹر سعید اختر پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس نے پی کے ایل آئی میں بیس ارب روپے کے اخراجات کا فرانزک آڈٹ کرانے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے پی کے ایل آئی کے سبراہ ڈاکٹر سعید اختر کو حکم دیا کہ آپ عدالت کی اجازت کے بغیر ملک سے باہر نہیں جا سکتے۔ مکمل احتساب ہو گا، بھاگنے نہیں دیا جائے گا۔ ڈاکٹر سعید اختر کا کہنا تھا تھا کہ میرا کیریئر بے داغ ہے، میں نے کوئی کرپشن نہیں کی۔ وزیر اعلی کا ڈاکٹرز کی تنخواہوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ پنجاب میں چھپن کمپنیوں کے کیس میں عدالت نے کمپنیوں کے افسران کو تنخواہیں واپس کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ تین ماہ میں تنخواہیں واپس نہ کیں تو جیل بھجوا دیا جائے گا۔ وزیر اعلی پنجاب کیا کرتے رہے اپنے چہیتوں کو کروڑوں روپے بانٹ دیئے۔ عدالت نے نیب کو کمپنیون کے افسران کی تمام جائیدادوں کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ چہیتے افسر پیسے لینے کیلئے تیار تھے اب دینے پڑے تو خودکشی کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ ایڈن ہاوسنگ اسکیم کیس میں عدالت نے سوسائٹی کے مالک سمیت چار ملزمان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا