الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ 8 جون تک بڑھا دی

سپریم کورٹ کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو معطل کرنے کے بعد الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ 8 جون تک بڑھا دی ہے ،ترمیم شدہ شیڈول کے مطابق ریٹرننگ افسران انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں سے کاغذات نامزدگی 4 جون سے لیکر8 جون تک وصول کریں گے،مخصوص نشستو ں پر انتخاب لڑنے والے امیدوار اور سیاسی جماعتیں مخصوص نشستوں پر انتخاب کےلئے ترجیحی نشستیں 8جون تک جمع کراسکے گی ،8 جون کو ہی امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی جبکہ پولنگ25 جولائی کو ہوگی ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کی جانب سے کاغذات نامزدگی کے فارم اے اور بی میں تبدیلی کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو معطل کرنے کے بعد ترمیم شدہ انتخابی شیڈول جاری کر دیا ہے ترمیم شدہ شیڈول کے مطابق اب کاغذات نامزدگی 4جون سے 8 جون تک متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس جمع کرائے جا ئیں گے اور8 جون کو ہی امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلی میں خواتین اور غیر مسلموں کی نشستوں پر انتخاب لڑنے والے بھی اپنے کاغذات نامزدگی 8جون تک جمع کرائے گے اسی طرح سیاسی جماعتیں بھی خواتین اور غیر مسلموں کی نشستوں پر انتخاب کےلئے اپنی ترجیحی فہرستیں 8جون تک متعلقہ صوبائی الیکشن کمشنر کے دفاتر میں جمع کراسکتے ہیں کمیشن کے مطابق انتخابی شیڈول کے باقی مراحل پہلے سے جاری ہونے والے شیڈول کے مطابق ہونگے اور پولنگ 25 جولائی کو ہوگی ۔