پی ٹی آئی نے ملک بھر کے تمام پارٹی عہدے تحلیل کردیے
ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف کی تمام تنظیمیں تحلیل کر دی گئی ہیں، تمام سطحات پر قائم تنظیموں کو تحلیل کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل ارشد داد خان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف کی تمام تنظیمیں تحلیل کر دی گئی ہیں۔پی ٹی آئی نے ملک بھر کے تمام پارٹی عہدے تحلیل کردیے جس کے بعد چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں پارٹی کے موجودہ ڈھانچے اور ونگز ختم کردیے گئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے نئے پارٹی انتخابات کے پیش نظر ملک بھر کے عہدے تحلیل کیے۔