امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی پاکستان آمد، وفود کی سطح پر مذاکرات

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد امریکی دفاع و اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے نمائندگان کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے جہاں وہ وزارت خارجہ میں پاکستانی وفد سے ملاقات کر رہے ہیں۔زلمے خلیل زاد اپنے وفد کے ہمراہ دفتر خارجہ پہنچے جہاں انہوں نے پاکستان کے ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ آفتاب کھوکھر سے ملاقات کی، پھر دونوں کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات، خطے میں امن و امان کی صورتحال، افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔