کراچی:غلط انجکشن سے بچی کا انتقال۔علاقہ مکینوں کا احتجاج
کراچی کے علاقے نیو کراچی کے نجی اسپتال میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگائے جانے سے ایک بچی انتقال کر گئی، طبی عملے کی مبینہ غفلت پر علاقے کے لوگوں نے احتجاج کیا۔نیو کراچی کے نجی اسپتال میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگانے سے دو سال کی بچی جاں بحق ہوگئی، بچی کی موت پر علاقہ مکینوں نے اسپتال کے باہر احتجاج کیا، جس کی وجہ سے عملہ اسپتال چھوڑ کر چلا گیا۔پولیس کے مطابق اسے واقعے کی اطلاع سوشل میڈیا سے ملی،پولیس اسپتال کے ایڈمنسٹریٹر کو پوچھ گچھ کے لیے اپنے ساتھ لے گئی ہے، تاہم اہل خانہ نے واقعے سے متعلق پولیس سے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔