برٹش ائیرویزکی پروازوں کی بحالی سے ملک میں سیاحت کے فروغ میں مدد ملے گی، وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے اعتماد ظاہر کیا ہے کہ برٹش ایئر ویز کی پاکستان کیلئے پروازوں کی بحالی سے ملک میں سیاحت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔پیر کے روز اسلام آباد میں برٹش ایئر ویز کے چیف کمرشل آفیسر انڈریوBrem سے گفتگو کررہے تھے۔
وزیراعظم نے کہا کہ برٹش ایئر ویز کی جانب سے پاکستان کیلئے پروازیں دوبارہ شروع کرنا خوش آئند ہے اور اس سے تجارتی اور سرمایہ کاری کی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا۔برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو ، ہوا بازی کے وزیر غلام سرور خان اور مشیر تجارت عبدالرزاق دائود بھی ملاقات میں موجود تھے۔