عید کا چاند منگل نظر آنے کا امکان،عید بدھ کو ہو سکتی ہے:محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شوال کا چاند منگل کو نظر آنے کا امکان ہے۔ چاند نظر آنے کی صورت میں عیدالفطر بدھ 5 جون کو ہوگی۔ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل محکمہ موسمیات کراچی دفتر میں ہوگا، اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت مفتی منیب الرحمان کریں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش کل دوپہر 3 بجکر 2 منٹ پر ہوگی، کل غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 4 گھنٹے 16 منٹ ہوگی، کل کراچی میں غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 28 گھنٹے اور 16 منٹ ہوگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل منگل کو چاند غروب آفتاب کے ایک گھنٹے بعد تک افق پر موجود رہے گا، پشاور سمیت پورے پاکستان میں 4 جون کو چاند کی رویت ممکن ہے۔