قانون سے بالاتر کوئی نہیں، سپریم جوڈیشل کونسل آزاد ادارہ ہے: فردوس عاشق اعوان
وفاقی کابینہ نے اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کیے گئے ریفرنسز پر اپوزیشن جماعتوں کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی شعبے میں کوئی بھی مقدس گائے نہیں ہے اور حکومت انصاف کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات جاری رکھے گی۔وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کابینہ میں 12نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ‘دو معزز جج صاحبان کے حوالے سے جو شکایات آئیں ان کی تصدیق کرکے اس شکایت کو سپریم جودیشل کونسل کو بھیج دی گئی ہے، سپریم جوڈیشل کونسل فیصلہ کرے گی اور یہ حکومت کا ذیلی ادارہ نہیں ہے’۔