کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر 469 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 469 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد پی ایس ایکس 35 ہزار 505کی سطح پر بند ہوا۔تفصیلات کے مطابق عید الفطر سے قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ میں شدیدمندی کا رجحان رہا۔ ٹریڈنگ کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں 469 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد پی ایس ایکس 35ہزار 505 کی سطح پر بند ہوئی۔مارکیٹ میں دن بھر 275 کمپنیز کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 154 کمپنیز کے شیئرز میں کمی جبکہ 102 کے شیئرزمیں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 48 پیسے مہنگاہوگیا۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 147.92 سے بڑھ کر 148.40 روپے کا ہوگیا ہے۔ کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 147.75 روپے کی کم سطح تک ٹریڈ ہوا۔