کراچی:عید سے قبل نئے نوٹوں کی بلیک مارکیٹنگ جاری

عید سے قبل کرنسی بلیک مارکیٹ کرنے والا گروہ سرگرم۔ نئے نوٹوں کی تلاش میں شہری پریشان۔عیدالفطر کے قریب آتے ہی کرنسی بلیک مارکیٹنگ کرنے والے گروہ بھی سرگرم ہوگئے۔ نئے نوٹوں کی گڈی پر 150 سے 400 روپے اضافی وصول کئے جانے لگے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بچے عید پر نئے نوٹ مانگتے ہیں اسی لئے خریدنا مجبوری ہے۔ کرنسی ٹریڈر کا کہناہے پرائیویٹ ہی نئے نوٹ فروخت کررہے ہیں اورلوگ ہی خرید رہے ہیں۔مارکیٹ میں 10والی گڈی 170 ، 20 والی 200 ، 50 والی 300 اور 100 والی 400 روپے اضافے پر فروخت کی جارہی ہے۔