کراچی: شہری عید کے دن بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں۔ محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کو گرمی کی شدت کے باعث عیدکے روز 11 سے 4 بجے کے دوران بلاضرورت باہر نہ نکلنے کی ہدایت کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ عیدکے پہلے اوردوسرے روزگرمی کی شدت زیادہ ہوگی، 5 اور 6 جون کوپارہ 38سے 40 رہنے کاامکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے شہریوں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ 11 سے 4 بجے کے دوران بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں ، شہری پانی کازیادہ استعمال کریں۔ عیدکے تیسرے روزگرمی معمول کے مطابق ہوگی،15 سے 20 جون کے بعدموسم خوشگوا ر ہو گا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ چاند کی پیدائش گزشتہ روزدوپہر تین بج کر دو منٹ پر ہو گئی۔ غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 4 گھنٹے 16 منٹ تھی ،آج کراچی میں غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 28 گھنٹے اور 16 منٹ ہو گی جس کے باعث آج غروب آفتاب کے بعد چاند ایک گھنٹے تک افق پر موجود ہو گا ، پاکستان میں 4 جون کو چاند کی روہیت ممکن ہے۔