پشاور:عید الفطر کے موقع پر صوبہ بھر کے جیلوں میں قید تمام قیدیوں کے لیے دو ماہ کی معافی کا اعلان

عید الفطر کے پر مسرت موقع پر وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایت پر سیکرٹری داخلہ و قبائلی امور نے صوبہ بھر کے جیلوں میں قید تمام قیدیوں کے لیے دو ماہ کی معافی کا اعلان کیا ہے۔البتہ اس معافی کا اطلاق ان قیدیوں پر نہیں ہوگا جو کہ دہشت گردی یا ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔