نیب حکومت کا ذیلی ادارہ ہے,احسن اقبال
لیگی رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کےسامنے حقیقت آشکار ہوگئی،عیاں ہو گیا کہ نیب حکومت کا ذیلی ادارہ ہے،شہبازشریف کو 2جون کودھوکےسےبلایاگیالیکن 28مئی کووارنٹ پردستخط ہوگئےتھے،وارنٹ گرفتاری حتمی مرحلے میں جاری کیے جاتے ہیں،صاف ظاہر ہے کہ نیب ایک انتقامی ایجنڈے پرکام کررہاہے،اس کا مقصد بجٹ اجلاس میں اپوزیشن لیڈرکوغیرمؤثرکرناتھا،یہ اپوزیشن لیڈرکوبجٹ اجلاس سے لاتعلق کرنےکاہتھکنڈہ تھا، اپوزیشن بجٹ تجاویز کا اسمبلی میں مقابلہ کرے گی۔احسن اقبال نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سےپہلے معیشت کی اینٹ سے اینٹ بجائی گئی،کورونا سےپہلے معیشت بیٹھ چکی تھی،آج سی پیک کا چیئرمین بھی پارٹ ٹائم ہو گیا ہے،ملکی سیاست،بنیادی ڈھانچے اور معیشت کو تباہ کر دیا گیا، حکومت کی اپوزیشن کو گرفتاری کرنے کے علاوہ کوئی ترجیح نہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹڈی دل نے فصلیں اور اجناس تباہ کر دیں لیکن حکومت نےکسانوں کے زخموں پرمرہم نہیں رکھا،طیارہ تباہ ہوا رشتہ دار پیاروں کی میتوں کیلئے رل گئے،یہ حکومت نااہل،نالائق،سنگدل اور بےحس ہے،حکومت کو عوام کے مسائل سے کوئی لینا دینا نہیں،پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی کرپشن حکومت خود کررہی ہے،چینی میں 300 ارب روپے کا ڈاکا ڈالا گیاہے،بی آر ٹی پوری دنیا میں لطیفہ بن گیا ہے،میں نے بھی اتنا ٹیکس دیا جتنا عمران خان نے،عمران خان ٹیکنالوجی بتا دیں کہ اس انکم ٹیکس میں 300کنال کےمحل میں شاہانہ زندگی کیسےگزارتے ہیں۔