امریکا میں حالات بدستور خراب، 40 شہروں میں کرفیو نافذ، ہزاروں مظاہرین گرفتار
امریکا میں پولیس حراست میں سیاہ فام شخص کی موت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی نہ رک سکیں جبکہ 9 ہزار سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا۔حالات پر قابو پانے کے لیے 40 مختلف شہروں میں کرفیو کا نفاذ کیا گیا ہے تاہم حالات پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔خیال رہے کہ امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر مینی پولِس میں گزشتہ دنوں سفید فام پولیس اہلکار کے ہاتھوں سیاہ فام شہری جارج فلوئیڈ ہلاک ہوگیا تھا جس کے بعد سے امریکا کی مختلف ریاستوں میں ہنگامے اور فسادات جاری ہیں۔