کراچی کنگز کے صدر اور سوئنگ کے سلطان کو سالگرہ مبارک
دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پی ایس ایل کی فیورٹ ٹیم کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم آج اپنی 55ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سوئنگ کے سلطان کی پہنچان بنانے اور بیٹسمنیوں پر اپنی بولنگ کی دھاک بٹھانے والے پاکستان کے ہیرو کی آج 55ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ باؤلر وسیم اکرم تین جون انیس سو چھیاسٹھ کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے گورنمنٹ اسلامیہ کالج لاہور سے تعلیم مکمل کی، وہ بائیں ہاتھ سے باؤلنگ کرنیو الے دنیا کے بہترین باؤلر مانے جاتے ہیں۔