ریڈکراس تنظیم کے ڈائریکٹرجنرل کا غزہ کے جنگ زدہ علاقوں کا دورہ
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ریڈ کراس کمیٹی کے ڈائریکٹر جنرل روپر مارڈینی نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں جنگ زدہ علاقوں کا دورہ کیا۔ریڈ کراس کمیٹی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ کمیٹی کے سربراہ کے دورہ غزہ کا مقصد غزہ میں انسانی صورت حال کا جائزہ لینا اور جنگ سے متاثرہ فلسطینیوں کے حالات معلوم کرنا تھا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ مارڈینی کو مقامی فلسطینی حکام نے جنگ سے متاثرہ علاقوں میں بنیادی ضروریات اور مسائل کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر انہوں نے غزہ میں جنگ سے متاثرہ شہریوں کی مدد کرنے کی ضرورت پر اور دیا اور یقین دلایا کہ ریڈ کراس متاثرہ فلسطینیوں کی بحالی کے لیے ہرممکن اقدامات کرے گی۔ریڈ کراس کے ڈائریکٹر جنرل نے غزہ کی پٹی میں جنگ سے تباہ ہونے والے علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے غزہ کے بعد غرب اردن اور جنوبی اسرائیلی علاقوں کا بھی دورہ کریں گے ۔