سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا شہریوں کی نشاندہی پر کیس نمٹا دیا
سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت میں شہری یاسین اوردیگر کی بازیابی کی ہدایت کے ساتھ لاپتا شہریوں کی نشاندہی پر کیس نمٹا دیا۔ جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران تین لاپتا شہریوں سے متعلق وفاق اورصوبائی حکومت کی رپورٹ پیش کی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ2017 سے لاپتا محمد یوسف مردان جیل میں قید ہے، ایک لاپتا شہری کراچی سینٹرل جیل میں ہے، لاپتا شہری حارث گھر واپس پہنچ گیا۔عدالت نے لاپتا شہریوں کی نشاندہی پر کیس نمٹا دیا، سندھ ہائی کورٹ کی لاپتا شہری یاسین اوردیگر کی بازیابی کی ہدایت کرتے ہوئے پولیس، رینجرز اور دیگر سے اگست میں رپورٹ طلب کرلی۔