عدالت نے پاکستان میڈیکل کمیشن کے میڈیکل کالجز میں دوبارہ داخلے کے فیصلے کے خلاف کیسزمیں فیصلہ محفوظ کرلیا
اسلام آباد(وقائع نگار): اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامرفاروق کی عدالت نے پاکستان میڈیکل کمیشن کے میڈیکل کالجز میں دوبارہ داخلے کے فیصلے کے خلاف کیسزمیں فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا اور کہاہےکہ میڈیکل ٹریبیونل کے فعال ہونے کے بعد ہائی کورٹ میں قابل سماعت ہونے یا ہونے پر فیصلہ کریں گے،اگر میرٹ والا معاملہ دیکھنا ہوا تو اس حد تک ہی دیکھیں گے کہ پی ایم سی کے پاس یہ آرڈر کرنے کا اختیار تھا یا نہیں ،عدالت نے تین روز میں فریقین کے وکلا کو تحریری دلائل جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئےپٹشنرز طلبہ کے خلاف کاروائی روکنے کے عدالتی حکم میں بھی حتمی فیصلہ ہونے تک توسیع کردی۔گذشتہ روز پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے طلبہ کی جانب سےدائر درخواستوں پر سماعت کے دوران بیرسٹر خلیق زمان وویمن میڈیکل کالج ایبٹ کی جانب سے عدالت کے سامنے پیش ہوئے.