پاک چین دوستی ناقابل فراموش اور دنیا کے لیے مثال ہے: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سے چین کے سفیر نونگ رونگ کی ملاقات ,ملاقات میں پاکستان چین دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پربات چیت ہوئی۔ دونوں رہنماوَں کاپاک چین سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر اظہار مسرت ،چینی شہریوں کے لیے ویزا سہولیات، سی پیک اور دوطرفہ تعاون کے معاہدوں پر بات چیت ۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ حکومت نے چینی شہریوں اور سی پیک منصوبوں سےمتعلق نئی ویزا پالیسی منظور کی ہے، نئی پالیسی کے تحت چینی شہریوں کے لیے نئے ویزا کی کم از کم مدت دو سال کردی ہے۔