انسداد دہشتگردی عدالت نے ہائیکورٹ حملہ کیس میں 2 خواتین وکلا کی درخواست ضمانت منظور کرلی
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ہائیکورٹ حملہ کیس میں 2 خواتین وکلا کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔وکلا شائستہ تبسم اور معراج ترین کو گذشتہ روز سرنڈر کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔دونوں خواتین وکلا کی پچاس پچاس ہزار روپے مچلکوں پر ضمانت منظور کی گئی ۔واضح رہے کہ اسلام آباد میں انتظامیہ کی جانب سے وکلا کے چیمبر گرانے پر وکلا نے احتجاج کرتے ہوئے8 فروری کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بلاک پر حملہ کیا تھا۔حملے کے کیس میں 4 خواتین سمیت 21 وکلا کو ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا تھا۔