اقوامِ متحدہ میں ترکی کا نام تبدیل کر دیا گیا: ’’ترکیہ‘‘
اقوام متحدہ نےترکی کی جانب سے ملک کا نام ’’ترکیہ‘‘میں تبدیل کرنے کی درخواست منظور کر لی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے کہا کہ یہ تبدیلی اس وقت فوری طور پر نافذ ہوئی جب عالمی ادارے کو ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اوغلو کی جانب سے اقوام متحدہ کے سربراہ کو ایک خط موصول ہوا جس میں ملک کا نام تبدیل کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔میولود چاوش اوغلو نے کہا کہ ہجے میں تبدیلی کا مقصد بین الاقوامی سطح پر ملک کے وقار میں اضافہ کرناہے۔