اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے خاتون سمیت تین فلسطینیوں کو شہید کردیا
مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران خاتون سمیت تین فلسطینیوں کو شہید کردیا،مغربی کنارے کے قریب دو مختلف کارروائیوں کے دوران2 فلسطینی شہید ہوگئے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے علاقہ غرب اردن میں اسرائیلی فوسرز کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران صیہونی فورسز کی طرف سے کی جانے والی پرتشدد کارروائیوں کے نتیجے میں یہ تیسری ہلاکت ہے۔وزرات صحت کے مطابق اسرائیلی فورسز نے بیت اللحم کے قریب واقع مہاجرکیمپ پر چڑھائی کردی اور فائرنگ کر کے 29سالہ ایمان محمود محیسین کو شہید کردیا۔اس حوالے سے فلسطینیوں کے حقوق کیلئے قائم گروپس کا کہناہےکہ صیہونی فورسز کی طرف سے24گھنٹوں کے دوران کی جانے والی کارروائیوں میں اب تک3فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔