پاکستان اور ترکی کے تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنا چاہتے ہیں : وزیراعظم
ترک سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاک ترک دوستی صدیوں پر محیط ہے ، پاکستان اور ترکی کے تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنا چاہتے ہیں ، ترکی کے دوست ہمارے دوست، ترکی کے دشمن ہمارے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پن بجلی کے منصوبوں کو خصوصی اہمیت دے رہے ہیں ، پاکستان میں متبادل توانائی کے منصوبوں پر غور کررہے ہیں، سی پیک، ون بیلٹ روڈ خطے کی ترقی کا اہم پروجیکٹ ہے، پاکستان ،چین اور ترکی ون بیلٹ منصوبے میں شراکت داری سے اہم کامیابیاں حاصل کرسکتے ہیں۔ انٹرویو میں وزیراعظم شہبازشریف نے مزید کہا کہ ترک صدر کے ساتھ بات چیت کا دور انتہائی مثبت رہا ، ہمسایہ ممالک کے ساتھ معاملات بات چیت سے حل کرنا چاہتے ہیں۔ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا، خطے میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے پناہ قربانیاں دیں ہیں۔