وزارت مذہبی امور نے حج پروازوں کا شیڈول جاری کردیا
ترجمان مذہبی امور کے مطابق 106 حج پروازوں کے ذریعے 32 ہزار عازمین کو سعودی عرب پہنچایا جائے گا ، اسلام آباد سے روٹ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت 42 پروازیں چلائی جائیں گی ، فلائٹ شیڈول ویب سائٹ پر آویزاں، عازمین کو موبائل میسج جاری کر دیے گئے ہیں۔ ترجمان مذہبی امورکے مطابق عازمین حج پریشانی سے بچنے کیلئے شیڈول پر سختی سے عمل کریں ، عازمین حج جاری شیڈول کے مطابق قریبی اعتماد سینٹر سے بائیو میٹرک کروائیں، عازمین لازمی ویکسینز، شناختی لاکٹ، پاسپورٹ، حج ویزہ، ٹکٹ، ریسٹ بینڈ کے حصول کیلئے حاجی کیمپ رابطہ کریں۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ پرواز سے 72 گھنٹے کے اندر کوویڈ پی سی آر ٹیسٹ سعودی منظور شدہ 6 لیبارٹریز سے کرانا لازمی ہے، عازمین حج کی سہولت کیلئے حاجی کیمپوں میں منظور شدہ لیبارٹریوں کے بوتھ قائم کر دیے گیے ہیں. سعودی عرب روانگی کیلئے عازمین حج کا پی سی آر (منفی) ٹیسٹ سرٹیفکیٹ لازمی ہو گا، پی سی آر ٹیسٹ کے واجبات 4250 روپے عازمین حج کو خود دینا ہونگے۔