وزیر اعلیٰ سندھ کا وزرا، افسران اور اپنا پیٹرول کوٹہ40فیصد کم کرنے کا حکم

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ نے وزرا اور افسران سمیت خود کا بھی پیٹرول کوٹہ 40 فیصد کم کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی وزرا، افسران اور اپنا پیٹرول بھی 40 فیصد کم کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھی ہیں لیکن پیٹرول کی بڑھتی قیمت کا بوجھ خزانے پر مزید نہیں پڑنا چاہیے۔