پیٹرولیم مصنوعات میں ہوشربا اضافہ، جماعت اسلامی کا سڑکوں پر آنے کا اعلان
کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو ظالمانہ اقدام قرار دیتے ہوئے احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات میں ہوشربا اضافہ ناقابل قبول ہے، کل پورےشہرمیں احتجاج کریں گے، آئی ایم ایف کے دباؤ پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے لوگوں کو برباد کیاجارہاہے اس پر خاموش نہیں رہاجاسکتا۔ امیر جماعت اسلامی کراچی نے سوال کیا کہ گیس اورپیٹرول کے پلانٹس کو کیوں نہیں ایکسپلور کیاجارہا؟ اگر تیس 0فیصدسستاپیڑول مل رہاتھاتو کیوں نہیں لیا؟عمران خان نےجیسے خط لہرایاتھا اسی طرح معاہدے کو بھی سامنے لاتے، ان حکومتوں نے اپنی اپنی سیاست کی ،پاکستان کوبدنام کیا، اسدعمر،مفتاح اسماعیل اپنی جیب سےپیٹرول ڈلوائیں تو انہیں احساس ہوگا۔