پٹرول کی آسمان کو چھوتی قیمتوں کے بعد سول ایوی ایشن کے ملازم کا انوکھا اقدام

کراچی : اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر تعینات سی اے اے ملازم راجہ آصف اقبال نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے باعث انتظامیہ سے گدھا گاڑی لانے کی اجازت مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق مہنگائی نے غریب ہی نہیں متوسط طبقے کی بھی کمر توڑ دی اور سرکاری ملازمین بھی پریشان ہے، پٹرولیم مصنوعات کی آسمان کی چھوتی قیمتوں کے بعد سی اے اے ملازم نے انوکھا اقدام اٹھایا۔