خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری محکموں کےپیٹرولیم مصنوعات کے اخراجات میں 35 فیصد کٹوتی کا اعلان

وفاق اور صوبہ سندھ کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے بھی سرکاری اداروں میں پیٹرولیم مصنوعات کے اخراجات میں 35 فیصد کٹوتی کا اعلان کردیا۔
دوسری جانب محکمہ خزانہ پختونخوا کا کہنا تھاکہ سرکاری محکموں کے تیل پر 35 فیصد کٹوتی سے بڑی بچت ہوگی، اس فیصلے سے صوبے کو سالانہ ڈیڑھ ارب روپے اور ماہانہ ساڑھے 12 کروڑ روپے کی بچت ہوگی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا کہنا تھاکہ عوام کا پیسہ صرف عوام پر خرچ کرنے کیلئے مزید اقدامات کریں گے۔