دل پر پتھر رکھ کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا: وزیر اعظم شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دل پر پتھر رکھ کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا۔شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے گوادر میں جاری منصوبوں کافضائی معائنہ کیا، گوادر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا، چین کے تعاون سے گوادر میں ہسپتال بنایا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گوادر سے کراچی تک ٹرانسپورٹ کی سہولت بہتر ہو گی، ابھی تک گوادر ایئرپورٹ مکمل نہیں ہو سکا جبکہ گوادر ایئرپورٹ کو ابھی تک مکمل ہو جانا چاہیے تھا، بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔انہوں نے کہا کہ گوادر کے لوگوں کو پینے کا صاف پانی بھی مہیا نہیں کیا جا سکا، گوادر کے عوام کیلئے پینے کے پانی کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔شہباز شریف نے کہا کہ ایسٹ بے کی تعمیر سے گوادر نیشنل ہائی وے کے ذریعے کراچی سے منسلک ہو گا، گوادر میں بجلی کی قلت کو پورا کرنے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔