وزیراعظم نے حنیف عباسی کا استعفی منظور کرلیا
کابینہ ڈویژن نے باضابطہ طورپرنوٹیفکیشن جاری کردیا۔ گزشتہ روزمسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے وزیراعظم کے معاونِ خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ حنیف عباسی نے اعتماد کیے جانے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنا استعفی وزیراعظم کو بھجوا دیا ، ان کا کہنا تھا کہ کسی عہدے کے بغیر بھی عوام کی خدمت کرسکتا ہوں۔ عدالت عالیہ نے ان کی تقرری پر اعتراضات اٹھائے تھے ، جس پر انہیں کام سے روک دیا گیا تھا ۔