وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر انقرہ ایئرپورٹ ترکیہ پہنچ گئے.
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر انقرہ ایئرپورٹ ترکیہ پہنچ گئے. انقرہ ائیرپورٹ پر ترکیہ کی وزارتِ خارجہ کے اعلی حکام، ترکیہ میں پاکستان کے سفیر اور اعلی سفارتی حکام نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا. وزیرِ اعظم کے ہمراہ وفد میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور معاونِ خصوصی طارق فاطمی بھی شریک ہیں. وزیرِ اعظم ترک صدر رجب طیب ایردوان کی دعوت پر انکے حالیہ صدارتی الیکشن میں دوبارہ انتخاب پر حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیلئے ترکیہ کا دورہ کر رہے ہیں.