اوگرا نے50فیصد گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزیراعظم کو ارسال کردی.
اوگرا نے سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کی ریونیو ضروریات پوری کرنے کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزیراعظم کو ارسال کردی.وزیراعظم کی منظوری کے بعد قیمتوں کو بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا.سوئی ناردرن SNGPL صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں اوسطاً 50 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی.سوئی سدرن SSGPL صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں اوسطاً 42 فیصد تک اضافے کی منظوری دی گئی.سوئی ناردرن صارفین کیلئے گیس نرخ 415 روپے11 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھانے کی منظوری.سوئی ناردرن صارفین کا فی ایم ایم بی ٹی یو ریٹ 1238 روپے 68 پیسے ہوجائیگا.سوئی سدرن گیس کمپنی صارفین کیلئے نرخ 417 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھانے کی منظوری.سوئی سدرن صارفین کا فی ایم ایم بی ٹی یو ریٹ 1350 روپے 68 پیسے فی یونٹ ہو جائیگا.منطوری کے بعد گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے ہوگا