نواز شریف پر دوبارہ کراس لگ گیا،20دن بڑے اہم ہیں۔شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اڈاری پرندے پی پی پی کے ٹوکرے میں بھی بھیجے جائیں گے ، 20دن بڑے اہم ہیں،پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑے گی،پی پی پی اور ن لیگ آمنے سامنے ہوگی،نواز شریف پر دوبارہ کراس لگ گیاہے ن لیگ نظریہ ضرورت کے سائز تک رکھی جائیگی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں شیخ رشید نے کہا کہ گیڈراورگدھیں قوم کونوچ رہی ہیں، گدھوں نے اسلام آبادکے27کلومیڑکے اصطبل پرقبضہ کرلیاہے،24کروڑلوگ بندگلی میں داخل ہوچکے ہیں، سیاسی جہنم سے نکلنے کاراستہ دکھائی نہیں دیتا،حالات بدسے بدتر ہوتے جارہے ہیں ،آگے کھائی اور پیچھے گڑھاہے ،حکومت بے فکرہے کیونکہ انکی ساری مال دولت اورجائیدادیں ملک سے باہرہیں۔انہوںنے کہا کہ تاریخی افراط زرگروتھ منفی ،آئی ایم ایف سے کٹی کاروبارتباہ ،معیشت غرق ،مالیاتی مدد ناپید، ملک جل رہاہے اورانکودوروں کی پڑی ہے ،زندگی میں پہلی بارعدلیہ اورعدل کوبے بس پایا ، حکومت نے عدل انصاف اورججوں کے فیصلے کوبھی نظربندکردیا ہے، کیاقیدہے ،کیارہائی ہے ،عدلیہ سے رہائی اورجیل کے گیٹ پرگرفتاری کانیاپروانہ ہے۔انہوںنے کہا کہ 20دن بڑے اہم ہیں۔پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑے گی،پی پی پی اور ن لیگ آمنے سامنے ہوں گی، اڈاری پرندے پی پی پی کے ٹوکرے میں بھی بھیجے جائیں گے، نواز شریف پر دوبارہ کراس لگ گیاہے ن لیگ نظریہ ضرورت کے سائز تک رکھی جائیگی، مختلف مسالوں سے کچھڑی پکے گی، جہانگیری تڑکا لگے گا لیکن چیئرمین پی ٹی آئی دیوار چین ثابت ہوگا۔