انٹر بینک مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران 53 پیسے اضافہ جبکہ اوپن مارکیٹ میں کمی ریکارڈ کی گئی
انٹر بینک مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران 53 پیسے اضافہ جبکہ اوپن مارکیٹ میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔۔ گزشتہ جمعے کو انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 15 پیسے پربند ہوا ۔ ایک ہفتے میں ڈالر 53 پیسے اضافے سے 285 روپے 68 پر پہنچ گیا ۔۔ اوپن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے بڑی کمی ہوئی ۔ ڈیبٹ کارڈز کی ادائیگی انٹر بینک سے کرنے کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر گر گیا۔۔ گزشتہ ایک ھفتے میں ڈالر 10 روپے کمی سے 300 روپے میں فروخت ہوا۔ ایک ہفتے میں دیگر کرنسیوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ یورو کی قیمت 18 روپے کی کمی 343 روپے سے کم ہوکر 325 روپے ہوگئی۔ پائونڈ کی قیمت ایک ہفتے میں 11 روپے کمی سے 384 روپے سے کم ہوکر 373 روپے ہوگئی ۔۔ سعودی ریال کی قیمت ایک ئفتے میں 4 روپے 50 پیسے کمی سے 83 روپے 30 پیسے کم ہوکر 79 روپے 25 پیسے ہوگئی