ترکیہ کے نو منتخب صدر رجب طیب اردوان نے حلف اٹھا لیا
ترکیہ کے نو منتخب صدر رجب طیب اردوان نے انقرہ میں حلف اٹھا لیا۔صدر اردوان مسلسل تیسری بار صدر منتخب ہوئے ہیں، گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر نےصدر اردوان سے حلف لیا۔تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت 113 وزرائے اعظم اور 21 سربراہان مملکت شریک ہوئے۔صدر اردوان آج رات اپنی کابینہ کا بھی اعلان کریں گے۔حلف لینے کے بعد ترک صدر اردوان نے کہا کہ آئین، قانون اور جمہوری اقدار کی پاسداری کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اپنے فرائض اور ذمہ داری بہترین انداز میں انجام دوں گا۔ترک صدر حلف برداری تقریب میں شریک مہمانوں کو عشائیہ بھی دیں گے۔