جناح ہاؤس حملے میں ملوث خواتین سمیت تمام ملزمان کو سزا ملے گی،عطا تارڑ
لاہور میں پریس کانفرنس عطا تارڑ نے کہاکہ جیل میں قید خواتین ناروا سلوک سے متعلق جھوٹا پروپیگنڈا کررہی ہیں، دفاعی تنصیبات پر حملہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں شرپسندوں نےفوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا شرپسندوں نے شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی، یادگاروں کی بے حرمتی پر شہدا کے ورثاء غمزدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شرپسندوں نے شہید کیپٹن کرنل شیر خان کے مجسمے کی بھی بے حرمتی کی، شہید کیپٹن کرنل شیر خان کی بہادری کی دشمن نے بھی تعریف کی، میں صوابی جاکر شہید کیپٹن کرنل شیر خان کے ورثا سے معافی مانگ کر آیا فوجی تنصیبات پر حملوں کا مقصد اپنے لیڈر کی کرپشن کو چھپانا تھا، دفاعی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو نتائج کا سامنا کرنا ہوگا، واقعے کے ذمہ داروں کو سزا بھگتنا ہوگی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ مراد سعید جیسا بزدل آدمی لوگوں کو اہداف پر پہنچنے کی ہدایات جاری کرتا رہا، اب خود چھپا بیٹھا ہے، کوئی بے گناہ جیل نہیں جائے گا، کوئی قصور وارجیل سےبچ نہیں پائےگا دفاعی تنصیبات پرحملےکے دوران فوج کے جوانوں نے انتہائی صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا، 9 مئی واقعات کے ذمہ داروں کو معافی نہیں ملے گی- عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ شہزاد اکبر کو پاکستان آکر مقدمات کا سامنا کرنا چاہیئے، گزشتہ حکومت میں کابینہ میں بند لفافہ لاکر کہا گیا کہ اسے منظور کیا جائے، قوم کو یہ نہیں بتایا گیاکہ اس بند لفافے میں کیا ہے، یہ وہی بند لفافہ تھا جس پر 60 ارب روپے کرپشن کا کیس بنا ہے، برطانیہ سے آئی رقم سرکاری خزانے میں جمع ہونا تھی لیکن سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں جمع کرادی گئی۔