سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر اپنے عہدے سے ریٹائر ہوگئے ہیں، انکی جگہ نئے سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی پیرکو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

تین سال تک سیکرٹری خارجہ کے عہدے پر فرائض انجام دینے والے سلمان بشیر مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد آج ریٹائر ہوگئے ہیں،ان کی جگہ برسلز میں پاکستانی سفیر جلیل عباسی کو نیا سیکرٹری خارجہ تعینات کیا گیا ہے جو پیر کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔دوسری جانب سلمان بشیر کو بھارت میں پاکستانی سفیر تعینات کئے جانے کا امکان ہے تاہم ترجمان دفتر خارجہ عبدالباسط کاکہنا ہے کہ ابھی اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔