وحیدہ شاہ کے تشدد کا نشانہ بننے والی پریزائیڈنگ آفیسرنے انہیں معاف کردیا، کوئی دباؤ نہیں تھا وحیدہ گھر چل کر آئیں اس لیے معاف کیا۔ حبیبہ میمن
کیس کی سماعت ریٹرننگ آفیسرعلی اصغر سیال نے کی جس دوران دونوں متاثرہ خواتین سمیت مجموعی طور پر پانچ افراد ڈی ایس پی عرفان شاہ ، آزاد امیدوار مشتاق تالپوراورپولنگ ایجنٹ آپا زہرہ کے بیانات قلمبند کئےگئے۔ سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پولنگ آفیسر حبیبہ میمن کا کہنا تھا کہ وحیدہ شاہ نے ڈی ایس کی موجودگی میں ان پر تشدد کیا تاہم پیپلز پارٹی کی امیدوار نے گھر آکر معافی مانگی جس کے بعد انہوں نے معاف کردیا ہے۔ پولنگ آفیسر نے بتایا کہ وحیدہ شاہ کوغلط فہمی تھی کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر دھاندلی ہورہی ہے تاہم انہوں نے تصدیق کے بغیر تشدد کا نشانہ بنایا۔انہوں نے اس تاثر کو بے بنیاد قراردیا کہ ان پر کوئی دباؤ ہے۔