پاکستان اور جنوبی افریقہ آج دوسرے ٹی 20 میں آمنے سامنے ہوں گے،پروفیسر الیون جیت کا عزم لئے میدان میں اترے گی
سینچورین میں ہونے والا یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج شام ساڑھے پانچ بجے شروع ہوگا،،شائقین دونوں ٹیموں میں ٹاکرا دیکھنے کو ہیں بے تاب،تو شاہین بھی پروٹیزپرجھپٹنے کو ہیں تیار،گرین شرٹس بس ایسا چھا جاؤ،،جنوبی افریقہ کو دن میں تارے دکھادو قوم کی ہے آواز ، ٹیسٹ سیریز کی کہانی ، ٹی 20 میں نہیں دہرانی ، حفیظ الیون قوم کو تم پر ہے ناز،،میدان میں اترو اور کردو پروٹیز کا کام تمام ، کیونکہ آج جو جیتے گا وہی ہوگا سکندر