بھارت کے جنے شنکر نے طارق فاطمی اورپاکستانی ہم منصب اعزاز چوہدری سے ملاقات کی
اسلام آباد میں بھارتی سیکریٹری خارجہ جے شنکر دفترخارجہ پہنے تو سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے ان کا استقبال کیا۔پاک بھارت سیکریٹری خارجہ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیاملاقات کے دوران علاقائی تعاون اور سارک ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔وزیراعظم نوازشریف اور نریندرمودی ملاقات کے9 ماہ بعدپاک بھارت سیکرٹری خارجہ سطح کےتعلقات بحال ہوئے ہیں۔