جنوبی افریقہ نے آئرلینڈ کو دو سو ایک رنز سے شکست دے دی
چار سو گیارہ بارہ کے ہدف کے تعاقب میں آئرش ٹیم کی بیٹنگ لائن آغاز سے لڑکھڑا گئیاور اکیس کے مجوعی اسکور پر اس کے دو کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئےپال سٹرلنگ نو اور کپتان ولیم پورٹر فیلڈ بارہ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،اینڈی بالنربی اٹھاون اور کیون و برائن نے اڑتالیس رنز کیساتھ کچھ مزاحمت دکھائی ،انکے علاوہ کوئی دوسرا آئرش بلے باز پروٹیز پیس بیٹری کے سامنے ٹک نہ سکا اور پوری ٹیم دو سو دس رنز پر ڈھیر ہوگئیجنوبی افریقہ کی جانب سے کائل ایبٹ نے چار مورنے مورکل نے تین اور ڈیل سٹین نے دو شکار کیےاس سے قبل جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیاآؤٹ آف فارم کوئنٹین ڈی کاک بارہ رنز کے مجوعی اسکور پر پویلین واپس لوٹ گئےاس کے بعد فاف ڈوپلیسیز کریز پر آئے اور ہاشم آملہ کیساتھ مل کر دوسری وکٹ کی شراکت میں دو سو سینتالیس رنز جوڑ کر میچ پر مضبوط گرفت حاصل کرلہاشم آملہ نے چار چھکوں اور سولہ چوکوں کی مدد سے ایک سو اٹھائیس گیندوں پر ایک سو انسٹھ رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ فاف ڈو پلیسیز ایک سو نو رنز بنا کر آؤٹ ہوئےکپتان اے بی ڈویلیڑز نے چوبیس رنز بنا کر پویلین کی راہ لیڈیوڈ ملر اور رائلی روسو نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئےآئرلینڈ کی بالرز کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا،دونوں بلے بازوں نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں ایک دو دس رنز جوڑے ڈیوڈ ملر چھیالیس اور رائلی روسو اکسٹھ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے کھیل کے اختتام پر ہاشم آملہ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا